خانیوال، ڈپٹی کمشنر کا سیکرٹری آر ٹی اے کو پبلک ٹرانسپورٹ میں مقرررہ کرایوں کی وصولی، اوور لوڈنگ روکنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 31 جولائی 2020 21:43

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے عیدالاضحٰی پر مسافروں کی گھروں کو محفوظ اور آسان واپسی یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمٰن کو کو پبلک ٹراسپورٹ میں مقرررہ کرایوں کی وصولی، اوور لوڈنگ روکنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں کرائے نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے چاہئیں اور ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ چیکنگ عید کے بعد مسافروں کی واپسی تک جاری رہنی چاہئیے اس کے ساتھ تمام بس،ویگن اڈوں پر صفائی کا بہترین انتظام اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی ہونا چاہیئے۔ عید پلان کے حوالہ سے سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمٰن نے بتایا ہے کہ شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لئے بھی 2 اسکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ مسافر اوور چارجنگ ،اوور لوڈنگ اور کورونا ایس او پیز خلاف ورزی کی اطلاع 9200302-065 پر بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹراسپورٹرز اور اڈا مالکان کو ہداہات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں