خانیوال میں بھی "یوم استحصال کشمیر "مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبہ کے ساتھ منایا گیا

بدھ 5 اگست 2020 17:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی "یوم استحصال کشمیر "مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں پارلیمنٹیرینز ،سرکاری افسران ،سول سوسائٹی ،شہریوں، ملازمین اور کورونا ٹائیگر فورس کے رضا کاروں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلیوں کا آغاز علامتی طور پر مظفر آباد کے علامتی پوائنٹس پر کرکے اختتام سرینگر کے علامتی پوائنٹ پر کیا گیا۔ ریلیوں کے آغاز سے قبل سائرن بجائے گئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے ریلیوں کے شرکا ئ کو ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک بھی فراہم کیے گئے جبکہ شرکائ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاہ پٹیاں باندھ اور سیاہ ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور پاکستان و آزاد جموں کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر ضلع کی مرکزی ریلی جناح لائیبریری سے شروع ہوکر ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی ،اراکین صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ،فیصل اکرم خان نیازی ،شاہدہ احمد حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کی جب کہ ریلی میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مہر عمران پرویز دھول سمیت سول سوسائٹی ،ممبران امن کمیٹی ، شہریوں ،ٹائیگر فورس کے رضاکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غیر انسانی رویہ قابل مذمت ہے پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ ختم کروائے۔ایم پی ایز شاہدہ احمد حیات ،نشاط احمد خان ڈاہا اور فیصل اکرم خان نیازی نے کہا کہ اقوام عالم پاکستانی قوم کی جدوجہد آزادی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی رویہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

دریں اثنائ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے بھی ،،یوم استحصال کشمیر ،،پر ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں پولیس افسران ،ملازمین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے ساتھ دیگر سرکاری محکموں کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی گئیں جن کے اختتام پر ملک کی ترقی ،سلامتی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں