وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے زراعت کی ترقی کیلئے عملہ اقدامات کا آغاز کردیا ، رانا محمد سلیم

بدھ 17 اپریل 2024 17:25

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے زراعت کی ترقی کیلئے عملہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے کپاس کی بحالی ہی ملکی خوشحالی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت توسیع کبیروالہ کے زیر اہتمام ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم نے کاشکاروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل معاشرہ کے بہت سے طبقات کے معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

لہذا کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کا کپاس کی بحالی میں بھرپور ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کاشت کر کے نہ صرف اپنی بلکہ ملکی معاشی حالات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان جناب شہزاد صابر نے کاشتکاروں سے کہا کہ زیادہ کپاس اگاؤ مہم کا یہ پیغام ہر کاشکار اپنے اپنے علاقوں میں پھیلا دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی بھرپور پیداوار کے لیے گہرا ہل،زمین کی بہتر تیاری،ٹرپل جین اقسام کا صحت مند بیج، متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال رانا حبیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کاشتکاروں پر زور دیا کہ کپاس کی فصل کی کامیابی کے لیے بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ پودوں کی فی ایکڑ تعداد نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت توسیع کبیروالا ڈاکٹر منظور احمد گل نے کاشتکاروں کو کپاس کے کیڑوں کو کنٹرول کے لیے ائی پی ایم ٹیکنالوجی پر عمل درامد پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی ائے گی بلکہ اس ماحول دوست ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہوگی۔میگا فارمر گیدرنگ میں زراعت آفیسر کبیروالہ ایاز خان، زراعت آفیسر سرائے سدھو ڈاکٹر آصف اقبال، کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں