پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے طلباء وطالبات کیلئے سپورٹس گالا سٹی پارک خان پور میں 10 نومبر کو شروع ہو گا

اتوار 31 اکتوبر 2021 19:05

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2021ء) پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے طلباء وطالبات کیلئے سپورٹس گالا سٹی پارک خان پور میں 10 نومبر کو شروع ہو گا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا اس میں طلباء وطالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے اس سپورٹس گالا کی اجازت اور دعوت دینے کے سلسلے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی خان پور میاں شہزاد انور وائس چیئرمین ندیم اقبال رحمانی سے پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر رحیم الدین،صدر پروفیسر عطا محمد قریشی.،جنرل سیکرٹری رئیس عاشق آمین، سیکرٹری اطلاعات محمد فیصل،میڈیا ایڈوائزرجام عبدالمجید جاوید ودیگر نے ملاقات کی چیئرمین،وائس چیئرمین نے سپورٹس گالا میں شرکت اور بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اس سپورٹس گالا میں کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے یہ مقابلے طلبائ و طالبات کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن میں بچوں کی دلچسپی کیلئے دیگر بہت سے رنگارنگ پروگرام بھی شامل ہوں گے سپورٹس گالا کو کامیاب بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں