خان پور،ٹریلر اور کار میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی

اتوار 26 نومبر 2023 22:10

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) ٹریلر اور کار میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ موٹروے ایم 5 پر ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار ٹریلر اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار مرد اور خاتون جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد اور زخمی بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں