خان پور ، تیزرفتارٹرالر کی ٹکر سے 4طالب علم جاں بحق

طلبا اسکول سے چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھرجارہے تھے،ریسکیو حکام

جمعرات 16 فروری 2023 21:45

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2023ء) خان پور میں سردار گڑھ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر 4طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق طلبا اسکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ریسکیو ٹیم نے حادثے میں زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں