خان پور کے قریب ٹریفک حادثہ، جماعت اسلامی کے رہنما عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق

حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا: پولیس فوٹو: جماعت اسلامی سندھ

پیر 18 مارچ 2024 22:55

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں