خان پور،نہر آبِ حیات میں 50 فٹ چوڑا شگاف

بدھ 25 اکتوبر 2023 17:42

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2023ء) خان پور میں نہر آبِ حیات میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔مقامی افراد کے مطابق شگاف پڑنے سے گندم کی تیار فصل زیرِ آب آ گئی جس کے بعد علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے بتایا کہ شگاف کے باعث پانی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف پر کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں