رکن پور پولیس کی زیر حراست 34 سالہ ملزم جاںبحق ہو گیا

واقعہ کا ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا نوٹس ، ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 17:25

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) رکن پور پولیس کی زیر حراست 34 سالہ ملزم جاںبحق ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق : ملزم بلال جتوئی کو خان پور کے علاقہ خواجہ ٹاؤن سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر بلال جتوئی کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش تشدد کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق مبینہ مقتول کے سالے ساون نامی نے پسند کی شادی کی تھی اسی معاملے میں شک کی بنا کر اسے بھی گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق : واقعہ کا ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا نوٹس ، ایس پی انویسٹیگیشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ، ملزم کو مقدمہ نمبر 823/23 بجرم 365بی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی راستے میں ہی طبیعت خراب ہوئی جسے ہسپتال لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ترجمان پولیس کے مطابق بلال جتوئی کا پوسٹمارٹم کروا رہے ہیں ،میرٹ پر کارروائی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں