خان پور ،صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 3خاکروب جاں بحق

منگل 20 جون 2023 21:15

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء) خان پور فیروزہ کے علاقے میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور کے علاقے فیروزہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

خاکروبوں کی اموات پر نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور کمشنر بہاولپورڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔نگران وزیراعلی پنجاب کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں