ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

جمعرات 12 اکتوبر 2023 18:24

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2023ء) صوبہ سندھ میں خان پور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کے اغواء کا مقدمہ کوٹ شاہو تھانے میں درج کیا گیا ہے۔14نامزد اور 26 نامعلوم ڈاکوؤں اور سہولت کاروں سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکوئوں نے ایس ایچ اوسمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں