خانپور٬ چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے ذاتی مفادات سے ہٹ کر عوامی مسائل حل کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی٬ شیخ فیاض الدین

بدھ 12 اکتوبر 2016 19:27

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ کونسلرز کی مشاورت سے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے اور اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر عوامی مسائل حل کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب کونسلرز کے اعزاز میں ضیافت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے مل کر اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ترجیحی بنادوں پر حل کرائیں ٬کونسلرز کے ساتھ علاقائی مسائل حل کرنے کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں