پاکستان میں کورونا وائرس کے وباء پر قابو پانا پاک فوج کے بغیر ناممکن تھا ، میر عمیر محمد حسنی

پاک فوج ہمیشہ سے پاکستانی عوام کے مصیبت اور مشکل کے گھڑی میں صف اول کے ساتھ کھڑی رہی ہیں ، فوکل پرسن کرونا وائرس کنڑول پروگرام بلوچستان

ہفتہ 9 مئی 2020 23:15

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) وزیر اعلی بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ و کرونا وائرس کنڑول پروگرام بلوچستان کے فوکل پرسن سردارذادہ میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ سے پاکستانی عوام کے مصیبت اور مشکل کے گھڑی میں صف اول کے ساتھ کھڑی رہی ہیں پاکستان میں کورونا وائرس کے وباء پر قابو پانا پاک فوج کے بغیر ناممکن تھا اس سلسلے میں پاک فوج نے شروع دن سے ایک بٹالین بہاولپور سے آرمی میڈیکل کورپس کی ٹیم بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچائی تھی اور تفتان میں پورے سسٹم کو سنبھال لیا کیونکہ تفتان سے روزانہ سینکڑوں کے تعداد میں زائرین پاکستان میں داخل ہورہے تھے جس کے بنا پر پاک فوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پاک فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی پاک فوج کے جوان اپنی جان کے پروا کیے بغیر اپنی فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں لیکن پھر بھی پاکستانی عوام کو اس وباء سے بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومت مشترکہ طور ہر اس دوران عملی طور پر جو اقدامات کررہے ہیں جس سے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ابتدائی تدابیر و اگائی مہم اور مختلف علاقوں میں قرنطینہ اور ایسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ دستیاب وسائل کو بروکار لانے میں کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شروع دن سے پاک فوج اور صوبائی حکومت کے باہمی مشاورت کے تحت تفتان انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ قوم نے اس مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا عمل جاری کیا ہوا ہیں جسطرح پاک فوج۔حکومت اور پاکستانی قوم ایک ہی نہج پر کھڑے ہوکر وبائی مرض کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے جو کردار ادا کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین عمل ہیں انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے عوام حکومتی فیصلوں کیمطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرکے انشائاللہ جلد ہی پاکستان سے اس وباء سے چھٹکارا حاصل کرئنگے آخر میں انھوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس نیک تمنا دعا کے ساتھ کہ وہ جس طرح سے اپنے عوام کو اس مصیبت کے گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں پاکستانی قوم اس آزمائش سے نکل جائینگے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں