ْکورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر خاران میں لاک ڈائون ،کاروباری سرگرمیاں معطل

جمعرات 29 اپریل 2021 16:18

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر ضلع خاران میں لاک ڈائون کاروباری سرگرمیاں معطل، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ہفتے میں جمعرات اور جمعہ کو لاک ڈائون اعلامیہ کے تحت بلوچستان کے ضلع خاران میں لاک ڈوان ہوا جس میں میڈیکل اسٹورز سبزی پھل فروٹ اور گوشت کی دکانوں کے علاؤہ باقی تمام دکانیں اور مارکٹیں بند رہے لاک ڈوان کے باعث علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہی واضح رہیکہ لاک ڈوان کے باعث خاران کے غریب دیہاڑی دار مزدور اور محنت کش طبقہ بے روزگار ہونے کے باعث پریشانی کا شکار رہے دیہاڑی دار مزدور محنت کشوں کے مطابق حکومت کی جانب سے ہر ہفتے میں دو دن لاک ڈوان کرانے کے باعث ہم دیہاڑی دار مزدور محنت کش بے روزگار ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ہمارا مزدوری روز مرہ کی بنیاد پر دیہاڑی پر ہوتا ہے جبکہ ہفتے میں دو دن لاک ڈوان ہونے سے ہم بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں حکومت لاک ڈوان کے دنوں ہم دیہاڑی دار مزدور محنت کشوں کے لئے راشن یا کوئی دوسرا ریلیف پیکیج کا انتظام کرکے ہمیں جینے کا حق دیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں