ڈ* واشک میں 52 ڈسپلے سینئر قائم، عوام وزٹ کرکے ووٹ چیک کریں، الیکشن کمیشن

ق* ڈسپلے سینئر کی آخری تاریخ 19 جون 2022 ہے ووٹ درستگی، اندرارج اور منتقلی کروا لیں

اتوار 12 جون 2022 18:45

چ*خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع واشک کے پریس ریلیز کے مطابق عوام و مطلع کیاجاتاہے الیکشن کمیشن نے لوگوں کی سہولت کے لیے لوکل سطح پر ڈسپلے سینئرقائم کیا ہے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن واشک کے طرف سے جانب سے 52 ڈسپلے سینئر قائم کئے گئے ہیں جن کی تعمیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاتی ہیں غیر حتمی انتخابی فہرستیں 2022 کے ووٹوں کے اندراج کے لئے فارم 15 اور درستگی کے لئیے فارم 16 اور اخراج کے لیے فارم 17 ڈسپلے سینئر انچارج پر عوام الناس کی سہولیات کے لئے رکھا گیا ہیں ڈسپلے سینئر کے آخری تاریخ 19 جون 2022 ہے لہذا عوام الناس میڈیا ہاوس سیاسی جماعتوں ۔

مذہبی رائنماوں ۔

(جاری ہے)

سماجی کارکنوں اور فلاحی تنظیموں سے پرزور اپیل کی جاتی ہیں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے اندراج کے لئے فارم 15 اور درستگی کے فارم 16 اور اندراج کے ئیے فارم 17 کے لئیے اپنے اپنے ڈسپلے سینئر انچارج جوکہ اسکولوں میں قائم کئے گئے ہیں فورا وزٹ کرکے اپنے اپنے ووٹ کا اندراج کویقینی بنائیں لہذا اپنے ووٹ کی درست آج ہی اپنے علاقے میں قائم کردہ ڈسپلے سینئر پر جاکر کروائیں اور ایک زمہ دار شہری ہونے کاثبوت دے عوام کے سہولت کے لیے شکایت سیل قائم کیئے گئے ہیں شکایت کے لئے اس نمبر پر 0847510955 رابطہ کرے۔۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں