بلوچ معاشرے میں خواتین کا بڑا احترام و مقام ہے ،حاجی غلام حسین بلوچ

کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر پرامن احتجاج کے دوران تشدد سے اہل بلوچستان کی دل آزاری اور شدید تکلیف ہوئی ہے

جمعرات 16 جون 2022 17:55

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر و نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی خاران حاجی غلام حسین بلوچ اراکین آرگنائزنگ کمیٹی حاجی سمیع اللہ بلوچ ندیم احمد سیاپاد میر رحمت اللہ یلائنزئی میر شاہ حسین مینگل میر غلام دستگیر مینگل حاجی حفیظ بلوچ میر شبیر بادینی میر محمد حسن قمبرانی میر اصغر ملنگزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں بلوچ خواتین پر سندھ پولیس کی تشدد و گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کا بڑا احترام و مقام ہے کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر پرامن احتجاج کے دوران تشدد سے اہل بلوچستان کی دل آزاری اور شدید تکلیف ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پرامن احتجاج بھی ہونے نہیں دی جاتی ہے بلوچوں کے لیئے تمام جمہوری و سیاسی راستوں کو جان بوجھ کر بند کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے مگر بلوچستان کے عوام اپنے حق کے حصول کے لیئے نہ پہلے پھیچے ہٹی ہے اقر نہ آئندہ پھیچے ہو گی سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیں کوئی بلوچ خاتوں یا مرد کسی بھی میدان میں اکیلے نہیں اگر سندھ یا دیگر صوبوں میں کسی بھی بلوچ کو کوئی تکلیف ہوئی تو بی این پی واحد جماعت ہو گی جو ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریگی حاجی غلام حسین بلوچ و دیگر نے کہا کہ سندھ میں مقیم بلوچ لاوارث نہیں بلکہ بلوچستان اور بلوچوں کی منظم پہچان ہے ان پر ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے سندھ حکومت کراچی میں بلوچ خواتین پر دوران پرامن احتجاج تشدد و گرفتاریوں کے خلاف اعلی سطع کمیشن تشکیل دیکر واقع میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاکر بلوچوں کے دلوں میں پیدا ہونے والے درد و تکلیف کو دور کرکے انھیں سکون دیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں