خاران بناپ واٹر ڈیم سے پانی کی سپلائی کو بحال کیا گیا جس سے علاقہ مکینوں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی ہیں

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی کی ذاتی کوششوں اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر ایکسیئن پی ایچ ای خاران ملک نیاز خواجہ خیل نے اپنے ٹیم کے ساتھ ملکر دن رات ایک کرکے بناپ واٹر ڈیم سے خاران شہر بالخصوص جوڑان کے علاقے میں پانی کا نظام بحال کردیا جو پچھلے دوسال سے پانی کا بحران کا مسئلہ چلا ارہا تھا اب الحمدللہ باقاعدہ طور پر پینے کے صاف پانی کا سپلائی دوبارہ سے شروع ہوا ہیاہلیان خاران اور جوڑان محلہ کے گردونواع کے مکینوں نے ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو اور ایکسیئن پی ایچ ای ملک نیازخواجہ خیل کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ بناپ واٹر ڈیم سے پانی کی سپلائی کو بحال کیا گیا جس سے علاقہ مکینوں میں خوشی کہ لہر دوڑ گئی ہیں کیونکہ پچھلے دو سالوں سے علاقے میں پانی کی قلت میں اضافہ ہوا تھا اور لوگ پانی کے بوند بوند کے لئے ترس رہے تھے اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوئے تھے ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو کے انتھک کاوشوں سے ایکسین پی ایچ ای ملک نیاز خواجہ خیل کے دن رات محنت سے پانی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوا اور مزید پورے خاران شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا گیا اور یہی امید ظاہر کی کہ وہ خاران کے عوام کے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن عملی اقدامات کرئینگے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں