۱خاران، پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میونسپل کمیٹی آفس میں منایا گیا

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

5خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی کے قیادت اور سینئر نائب صدر چوہدری سنیل کمار کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید محترم ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میونسپل کمیٹی آفس میں منایا گیا، اس موقع پر میر نورالدین نوشیروانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 45 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ولولہ انگیز وڑن کا مرہون منت ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے رہنما تھے، جنہوں نے پاکستانی عوام کی امنگوں کی بہترین انداز میں ترجمانی کی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو عظیم ذہانت، ہمت، بہادری اور ولولہ انگیز وڑن کے حامل شخصیت تھے جنہوں نے غریب، پسماندہ اور متوسط طبقات کے حقوق کے لیے انتھک جدو جہد کی۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد لیڈر تھے جہنوں نے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں پاکستان کے آئین کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہید بھٹو کی زندگی، ان کا وڑن، جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ ہمیں آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیغام اور پاکستانی عوام کے لیے ان کی عقیدت یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

آئین پاکستان میں درج سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ سیاستدانوں کو جمہوری، سیاسی اور سماجی طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منصفانہ اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداراں، کونسلران جیالوں اور رہنماؤں نے شرکت کی، اور آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لئے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں