ڈپٹی کمشنر خاران کی سویٹ ہوم میں افطار پارٹی،ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا کی گئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 14:33

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو نے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم خاران میں یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ افطار پارٹی میں ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن بادل دشتی۔بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اصغر کبدانی،ممتاز قبائلی وسیاسی راہنماء میر محمد اعظم مسکانزئی سویٹ ہوم کے انچارج جہانگیر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو نےودیگر مہمانوں نے سویٹ ہوم کے تمام بچوں سے فرداً فرداً حال احوال دریافت کیا اور ان کے مسائل سنیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو اپنی زندگی کا قیمتی وقت تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچوں سے مل کر عجیب سی ذہنی اور روحانی سکون میسر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کے تمام بچوں کو اپنے بچوں کی طرح زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہیں اور اس کارخیر میں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ کا دلی شکرگزار ہوں جھنوں نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ اس طرح کا پروگرام دے کر ان کے احساسیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔

انھوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کے لئے سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکانزئی کے اس مشن کو آگے لیجانے کے لیے خاران سمیت بلوچستان اور پاکستان کے مخیر حضرات بھی اس سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے کفالیت کے لئے اپنا حصہ ڈالیں ۔اس موقع پرملک و قوم کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں