کھاریاں،رواں ماہ 273 گرانفروشوں کیخلاف 9 لاکھ 4 ہزار200روپے جرمانہ عائد کیا گیا

منگل 18 جنوری 2022 16:37

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف دوران رواں ماہ 273 گراں فروشوں کے خلاف 9 لاکھ 4 ہزار200روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 1 گراں فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالہ پولیس کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 6777 انسپکشن کی گئی ہیں، اس دوران 273 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 1 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں