تھانہ کنجاہ پولیس کی کارروائی ،نیب کی جعلی ٹیم گرفت میں آ گئی،تین ملزمان گرفتار

بدھ 2 جون 2021 23:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) تھانہ کنجاہ پولیس کی کاروائی نیب کی جعلی ٹیم گرفت میں آ گئی،ملزمان اپنے آپ کو نیب کے افسران ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹتے تھے،جعلی دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ گولیکی کے رہائشی محمد افضل جو کہ میرج ہال کا مالک ہیکے گھر تین اشخاص داخل ہوئے اور اپنے آپ کو نیب کے افسران ظاہر کر کیانکو کہا کہ آپ کے خلاف نیب اسلام آباد میں سنگین نوعیت کا کیس چل رہا ہے۔

آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہو گا۔جس پر محمد افضل اور انکے بیٹے کی جانب سے دستاویزی ثبوت مانگنے پر اسلام آباد کی عدالت کا جعلی سمن اور نیب کی جانب سے جاری کیا گیا جعلی لیٹر دیکھایا،جس پر افضل کے بیٹے نے شک گزرنے پر پولیس ہیلپ لائن 15پر مدد کے لئے کال کر دی۔

(جاری ہے)

کال موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر اعجاز بھٹی نے فوری طور پر ریسپانس کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اطلاع دہندہ کے گھر پہنچ کر تینوں اشخاص سے پوچھ گچھ کی تو ملزمان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور جعلی نیب افسران بننے کا اعتراف کر لیا۔

کنجاہ پولیس نے موقع سے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں حنیف ولد محمد شریف سکنہ راولپنڈی 2۔وقاص ولد اسحاق سکنہ چکوال 3۔ جاوید اقبال ولد غلام حیدر سکنہ چکوال شامل ہیں۔جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ایک اور ساتھی جس کا نام رفیق ولدغلام قادرسکنہ گولیکی حال راولپنڈی ہے نے نیب افسر بنا کر افضل کے گھربھیجا۔اور ہمارا منصوبہ محمد افضل کو ڈرا دھمکا کر رقم بٹورنے کا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے نیب کی جعلی دستاویزت، کارڈ برآمد اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا ہے کہ شہری ایسے جعل ساز عناصر سے ہوشیار رہیں اور انکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں