اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے سلطان فلور مل کو آ ٹاسمگلنگ کرنے پر سیل ،سرکاری کوٹہ معطل کر دیا

جمعرات 23 جون 2022 16:20

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر گجرات خضر حیات نے سلطان فلور مل کو آ ٹاسمگلنگ کرنے پر سیل کر دیا اور سرکاری کوٹہ معطل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات خضر حیات بتایا کہ سلطان فلو ر مل کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسکی انتظامیہ سرکاری کوٹہ سے ملنے والی گندم سے تیار آٹا کی بین الصوبائی سمگلنگ میں ملوث ہے، جس کے بعد اسکی نگرانی سخت کر دی گئی اور گزشتہ روز آٹے سے لدی گاڑی راولپنڈی میں پکڑ لی گئی، یہ آٹا خیبر پختونخواہ سمگل کی جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اے سی گجرات خضر حیات نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی سلطان فلور ملز کے منیجر پر دوران چیکنگ اور رجسٹر ترسیل آ ٹا کا ریکارڈ چیک کر نے اور موقع پر رجسٹر پر موجود آ ٹا خریدار کی جعلی انٹری درج کرنے پر سلطان ملز کے منیجر پر مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر جو گندم و آ ٹا کی سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں