کھاریاں کے سادہ لوح شہریوں کو یوٹیلیٹی بلز جمع کروانا مصیبت بن گیا

منگل 9 اپریل 2024 12:20

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) کھاریاں کے سادہ لوح شہریوں کو یوٹیلیٹی بلز جمع کروانا مصیبت بن گیا۔تجارتی بنکوں کی جانب سے بجلی ،گیس اور ٹیلی فون کیبل جمع کرنے سے انکار کرنے کا سلسلہ چل پڑا۔

(جاری ہے)

بنک صارفین کے بل جمع کرنیسے بیزار نظر آتے ہیں جبکہ حکومت نے بنکوں کو صارفین کے بل جمع کرنے کی تاکید کر رکھی ہے۔شہریوں میں سیاسی و سماجی شعور بیدار کرنے والی تنظیم فرینڈز فیڈریشن نے سٹیٹ بینک کے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صارفین اور بنکوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرائے ۔ صارفین کے ساتھ عدم تعاون دراصل شہریوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں