خوشاب میں جھاڑیوں سے 4گدھوں کا گوشت ، 8 گدھے ذبح حالت میں برآمد

بدھ 3 دسمبر 2014 17:25

خوشاب(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) خوشاب میں جھاڑیوں سے 4گدھوں کا گوشت ، 8 گدھے ذبح حالت میں برآمد کرلئے گئے۔گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف پر شہریوں نے احتجاج اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ خوشاب کے علاقے سیم نالہ پنڈی روڈ کی نزدیکی آبادی کی جھاڑیوں سے 4گدھوں کا گوشت جبکہ 8 گدھے ذبح حالت میں ملے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر میڈیا ، پولیس ، محکمہ صحت ،محکمہ لائیو اسٹاک اور ٹی ایم اے کے نمائندگان موقع پر پہنچے، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سمیع اللہ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کا سراغ بھی لگایا جارہا ہے۔ دوسری جانب گوشت مارکیٹ میں گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف پر شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں