پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ایک روزہ انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو کا انعقاد

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:25

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ایک روزہ انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو کا انعقاد کیا گیاہے،کیپسٹون ایکسپو میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار،بیوٹمر کوئٹہ اور نسٹ کوئٹہ کے طلباو طالبات نے حصہ لیا اور اپنے اپنے پراجیکٹس پیش کئے،پاکستان انجینئرنگ کونسل کی مالی معاونت سے بنائے گئے پراجیکٹس کا پی ای سی کے چیئرمین انجینئر محمد نجیب ہارون،وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار انجینئر ڈاکٹر مقصود احمد اورانجنیئر میر مسعود احمد نے طلباء و طالبات کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا ،جبکہ ججز نے بھی تمام طلباء و طالبات کے اسٹالز کا جائزہ لیا ،مختلف سوالات پوچھے اور نتائج کا اعلان کر دیا،انجینئر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے لگائے گئے اسٹالز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی یونیورسٹیوں کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نے،دوسری پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ نے اور تیسری پوزیشن بی یو ٹی خضدار کے طلباو طالبات نے حاصل کی، سول انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن نسٹ یونیورسٹی، دوسر ی پوزیشن بی یو ٹی خضدار اور تیسری پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ کے طلباو طالبات نے حاصل کی، اسی طرح الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں پہلی پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ،دوسری پوزیشن بی ای یو ٹی خضدار اور تیسری پوزیشن بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء و طالبات نے حاصل کی، کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء و طالبات نے حاصل کی، تقریب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین محمد نجیب ہارون،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر مقصود احمد اور انجنیئرمسعود احمد خان،پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین انجینئر ناصر مجید،بی یو ای ٹی کے وائس پرووائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بزنجو اور دیگر نے خطاب کیا۔

\378

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں