وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد دیکر واپس جانے والے افراد کی گاڑی کی خضدار میں حادثہ

، قبائلی شخصیت محمد طاہر شیخ جاں بحق ، چار افراد زخمی ہوگئے

منگل 21 اگست 2018 20:41

وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد دیکر واپس جانے والے افراد کی گاڑی کی خضدار میں حادثہ
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد دیکر واپس جانے والے افراد کی گاڑی کوخضدار میں حادثہ ، قبائلی شخصیت محمد طاہر شیخ جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق لسببیلہ سے تعلق رکھنے والا پانچ رکنی وفد محمد طاہر شیخ کی قیادت میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لئے کوئٹہ آیا تھا ،وزیراعلیٰ سے ملاقات اور مبارک باد دینے کے بعد وہ واپس عید منانے اپنے گھرواقع جارہے تھے ، کہ خضدار کے علاقہ دراکھالو کے مقام پر ان کی کار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں سیاسی و قبائلی شخصیت محمد طاہر شیخ جاں بحق ہوگیا جب کہ ان کے دیگر چار ساتھی زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں جمال شیخ ، عطاء اللہ ہمدم اور دیگر شامل ہیں ،زخمیوں کو علاج کے لئے اوتھل اور بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں