خضدار، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے دینی طبقات علماء و مدارس کی نمائندہ جماعت ہے،سید آغا محمود شاہ

ہماری سیاست کا بنیادی مقصد اہل پاکستان کے عقائد اسلامی نظریات کی تحفظ ہے اس سلسلے میں ہم سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کررہے ہیں، رہنماء جمعیت علماء اسلام

اتوار 10 فروری 2019 20:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے دینی طبقات علماء و مدارس کی نمائندہ جماعت ہے ہماری سیاست کا بنیادی مقصد اہل پاکستان کے عقائد اسلامی نظریات کی تحفظ ہے اس سلسلے میں ہم سیاسی و پارلیمانی جدو جہد کررہے ہیں پاکستان کے علماء کرام و طلبہ اس بات کا اطیمنان رکھیں کہ ہم ان کی حرمت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے مدارس اسلامی مراکز تاروز قیامت باقی رہیں گے اس بارے میں برے سوچنے والے اپنے بد اعمالیوں کے ساتھ دفن ہوجائیں گے یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا اس کا استحکام اور قومی وحدت اسلام کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے کشمیر پاکستان کا اٹو ٹنگ ہے قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 5 فوری کشمیر ڈے پر ہم نے پورے ملک میں بھارت کے مکروہ عزائم و کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے احتجاج کیا اس احتجاج میں جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ان خیالا ت کا اظہار سید آغا محمود شاہ نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ ہماری حکومت کشمیر کے حوالے سے انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے جبکہ دوسری جانب انڈیا کی جانب سے کشمیریوں پر آئے روز ظلم و ستم کے طریقے آزمائے جارہے ہیں جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے افسوس یہ ہے کہ اس طرح کے ظلم و ستم اورچنگیزیت پر عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں اقوام متحدہ جس کے قراردادوں میں کشمیر یوں کو حق خود ارادیت کا حق دیا گیا ہے کشمیری جب اپنے اس حق کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر انڈیا کی فوج جد ید ہتیاروں کا استعمال کرکے ان کی نسل کشی کرتا ہے خواتین بچوں تک کو شہید کرتا ہے پھر یہ ادارہ حرکت میں نہیں آتا ہے اس سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ مسلمان انسانی حقوق کے چا ر ٹر میں نہیں آتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام انسانی حقوق کا سب بڑا علم دار ہے سید محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمعیت علماء اسلام کے نئے رکن سازی کے مطابق لاکھوں افراد نے جمعیت علماء اسلام کی ممبر شپ حاصل کیا یہ لوگ پاکستان میں اسلام کے نظام کے لئے مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ پر بیعت کر چکے ہیں اب اتنی بڑی تعداد پاکستانی لوگ کا اسلامی نظام کے مطالبی کے بعد یہ نظام پاکستان کا مقدر بن گیا ہے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں