بلوچستان پاکستان کا دل ہے،صوبے میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے،آرمی چیف

پاک فوج امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،وعدہ ہے بلوچستان کے ہر علاقے کو ترقی دیں گے،کوئٹہ میں انجیئرنگ یونیورسٹی کاکیمپس بنایاجارہا ہے،نیوی،ایئرفورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بلوچستان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے،،بلوچستان میں 30ہزار فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں جنر ل قمر جاوید باجوہ کا خضدار میں اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 17:17

بلوچستان پاکستان کا دل ہے،صوبے میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے،آرمی چیف
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے،صوبے میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے،وعدہ ہے بلوچستان کے ہر علاقے کو ترقی دیں گے،کوئٹہ میں انجیئرنگ یونیورسٹی کاکیمپس بنایاجارہا ہے،نیوی،ایئرفورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بلوچستان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

وہ جمعرات کو خضدار میں اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے،کوئٹہ میں بھی انجیئرنگ یونیورسٹی کاکیمپس بنایا جارہا ہے،بلوچستان میں 30ہزار فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں،نیوی اور ایئرفورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بلوچستان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔بلوچستان میں 25ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیر اہتمام تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے،وعدہ ہے کہ بلوچستان کے ہر علاقے کو ترقی دیں گے۔پاک فوج امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی …(خ م)

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں