پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن و اس کے ورکرز کا پورے بلوچستان کے شعبہ صحت میں بنیادی و کلیدی کردار ہے،محمد اسماعیل زہری

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

خضدار۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن خضدار کے نومنتخب صدر محمد اسماعیل زہری جنرل سیکریٹری عبدالرشید غلامانی چیئرمین محمد یوسف موسیانی سینئر نائب صدر لیاقت جتک جوائنٹ سیکریٹری رضاباجوئی ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری منظوراحمد مینگل و دیگر نے خضدار پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن و اس کے ورکرز کا پورے بلوچستان کے شعبہ صحت میں بنیادی و کلیدی کردار ہے، شہری دور دراز دیہی علاقوں میں بطور محنت کش اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ہر قسم کے مریض کو ٹریٹمنٹ دینے میں بھی پہل بھی یہی پیرامیڈیکس ہی کرتے ہیں اس کے باوجود پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ورکرز کے ساتھ جوروا رکھا جارہاہے اور انہیں حقوق سے محروم رکھا جارہاہے وہ انصاف کے برخلاف ہے ، آج تمام صوبوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ورکرز کو تمام تر سہولیات میسر ہیں انہیں سروس اسٹریکچر پروموشن سمیت تمام مراعات دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بلوچستان کے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوایشن اس سے یکسر محروم ہیں ، انہوںنے کہاکہ پیرامیڈیکس سروس اسٹریکچر، اپ گریڈیشن ، 52کوٹہ پروموشن ہیلتھ پروفیشنل الائونس تمام تر جائز حقوق سے یکسر محروم ہیں ،ہم نے اپنے ان تمام تر مطالبا ت کے حق میں طویل ترین جدوجہدکرتے ہوئے لانگ مارچ بھی کیا ہے ، لیکن اس کے باوجود ہم اپنے اس جائز حق سے یکسر محروم ہیں ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ پیرامیڈیکس ہر مریض کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہیں جو کہ مختلف امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ، پیرامیڈیکس کے لئے ابتدائی طبی امداد پررسک الائونس مختص ہے دیگر صوبوں کے پیرامیڈیکس کو رسک الائونس ملتا ہے۔

تاہم صوبہ بلوچستان کے پیرامیڈیکس اپنے اس جائز حق سے یکسر محروم ہیں اور یہاں کے پیرامیڈیکس کو رسک الائونس نہیں مل رہاہے۔اب ہم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیرصحت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیرامیڈیکس کے مدعاء کو سنیں اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کردیں ، اگر موجودہ صوبائی حکومت پیرا میڈیکس کے اس جائز مطالبے کو تسلیم کرتی ہے تو یہ ان کے لئے تاریخی کارنامہ ہوگا اورہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ ہماری نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، جس میں کمیٹی ممبران چیئرمین حاجی یوسف مینگل ، حاجی محمد اقبال شیخ ، منیراحمد مینگل ، مولابخش مینگل ،عزت اللہ کرد ، و دیگر کا شکر یہ ادا کیا گیا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد کرانے میں کردار ادا کیا ۔نئی کابینہ پیرامیڈیکس کے جو مقاصد یا ورکرز کے جوجائز حق ہیں ان کے لیئے بھر پور تحریک چلائی جائے گی اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے ہر موقع پر صف اوّل کا کردار ادا کرے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں