بارش سیلاب سے نقصان پہنچنے والے خاندانوں کی ہرممکن مدد کی جائیگی ،آغا شکیل احمد درانی

حکومت سیلاب متاثرین کو بے بس نہیں چھوڑے گی ،اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 22 فروری 2019 17:28

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ بارش سیلاب سے نقصان پہنچنے والے خاندانوں کی ہرممکن مدد کی جائیگی حکومت ایسے گھرانوں کو بے بس نہیں چھوڑے گی جو کہ سیلاب سے متاثر ہوئے،خضدار کے دور دراز علاقوں آڑینجی ، سارونہ و دیگر مقامات پر سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو راشن کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کیئے گئے ، کمشنر قلا ت ڈویژن ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خضدار ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بروقت ریسکیو آپریشن اور ریلیف میں حصہ لیکر متاثرین کی داد رسی کی، جب کہ اس موقع پر پاک آرمی کی بھی مدد لی گئی، اوتھل میں پھنسے افراد کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرنے ریسکیو کرکے بحفاظت ان کی جان بچائی گئی ، پاک فوج اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ فضائی آپریشن میں اب تک دو سو سے زائدپھنسے افراد کو نکال لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ حکومت متاثرین کا ڈیٹا جمع کررہی ہے جن کے نقصانات ہوئے یا جو خاندان متاثر ہوئے ان کی ہرممکن مدد کی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں کافی بارشیں ہوئیں اورسیلاب آیا لیکن حکومت کی ہدایت پر اضلاع کے انتظامیہ نے بروقت و موثر ریسکیو میں حصہ لیکر عوام کی جان و مال کو بچانے میں کامیاب ہوئے ، کمشنرز ،ایڈیشنل کمشنرز ڈپٹی کمشنر ز اسسٹنٹ کمشنرز و ان کے دوسرے معاونین کا کردار قابل تحسین رہا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی اور ان کو ضروری اشیاء کی فراہم کے لئے فوری اقدامات کیئے گئے اور مذید سامان فراہم کیا جارہاہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں