خصدار میں پاکستان کا 75واں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ملی یکجہتی و قومی جزبے کے ساتھ منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 20:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) خضدارمیں پاکستان کا 75واں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ملی یکجہتی و قومی جزبے کے ساتھ منایا گیا،خضدار میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا،تقریبات میں ڈویژنل و ضلعی آفسران،قلات اسکاوٹس کے آفسران، قبائلی عمائدین معززین شہرانجمن تاجران و سیاسی جماعتوں کے عہدیداران،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے پروگراموں میں شرکت کرکے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا شہدا کے لواحقین کو قومی پرچم و تحائف دیئے گئے جبکہ امتحانات میں بہترین نمبرز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کے سبزہ زارمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے ڈی ئی جی قلات رینج کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ضمیر ڈار،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج پرویز عمرانی،ایس ایس پی خضدار جاوید اقبال غرشین،ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی،چیف آفسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار نیاز اللہ سمالانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر تنویر احمد کرد،ڈویژنل مانٹرنگ آفسر کالجز محمد اسحاق باجوئی، ناظم جنگلات محمد اقبال زہری چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ایڈوکیٹ عبدالحمید ایڈوکیٹ سابق سینیٹر خالد بزنجو،میر جمعہ خان شکرانی،وڈیرہ فاروق جاموٹ، سرداران،سیاسی جماعتوں کے علاقائی عہدیداران انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ،میر عبدالرحمان زہری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد جتک،سردار منظور احمد باجوئی،سردار طیب زنگیجو دیگر شریک تھے پولیس کی چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، بعدازاں 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری بڑی تقریب لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ضمیر الحسن ایس ایس پی خضدار جاوید اقبال غرشین،سابق سینیٹر میر خالد بزنجو تھے تقریب میں لیویز فورس کے جوان اپنی صلاحیتوں کابھر پور مظاہرہ کیا،جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے انگریزی و اردو زبانوں میں تقاریر کئیں ٹیبلو پیش کئے، نعمت رسول مقبول کی سعادت حاصل کئے کراٹے کے کھلاڑیوں نے حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا مردو خواتین لیویز اہلکاروں نے نشانہ بازی کی تقریب سے مہان خاص وائس چانسلر بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار احسان اللہ خان کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہد مسلسل کے بعد ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے وجود میں آیااگر آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں تو اس میں ہماری آباو اجداد کی قربانیاں شامل ہیں، ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چائیے پاکستان کا ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

تقریب سے اعزازی مہمان ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نا قابل تسخیر ملک ہے اس کی نگیبانی اللہ تعالیٰ نے عظیم فوج کی سپرد کی ہے پاکستان کے خلاف ساز ش کرنے والے عناصر کو کامیابی حاصل نہیں ہو گی، آج کے قومی آزادی کے دن کے موقع پر اگر ہم شہدائے بلوچستان کور کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیننٹ جنرل سرفراز علی خان و دیگر شہداء کو یاد نہ کریں تو زیادتی ہو گی ہمیں ان شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ۔

انہوں نے ہماری کل کے لئیے اپنی آج قربان کر دی تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے عوام الناس،سیاسی جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران،ضلع آفسران،انجمن تاجران،پولیس،ایف سی،لیویز کے جوانوں کا یوم آزادی کی تقریبات میں بھر پور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ملی یکجہتی کا ایک خوبصورت مثال قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کے عوام محب وطن امن دوست اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی طرح یکجہتی اور ملی جذبے اپنے ملک و ملت کی خدمت کرنا ہوگا قبل ازیں مہمانوں نے ضلعی انتظامیہ ی جانب سے شاندار تقریبات کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی بعدا زاں یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار سے شروع ہو کر چمروک کے مقام پر اختتام پذیر ہوا ریلی میں بھی تمام شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔\378

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں