بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ایک روزہ انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو کا انعقاد کیا گیا

اتوار 3 مارچ 2024 14:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں ایک روزہ انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو کا انعقاد کیا گیا،کیپسٹون ایکسپو میں انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار،بیوٹمر کوئٹہ اور نسٹ کوئٹہ کے طلباو طالبات نے حصہ لیا اور اپنے اپنے پراجیکٹس پیش کئے،پاکستان انجینئرنگ کونسل کی مالی معاونت سے بنائے گئے پراجیکٹس کا پاکستان انجنئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر محمد نجیب ہارون،وائس چانسلر بی یو ای ٹی خضدار انجینئر ڈاکٹر مقصود احمد انجنیئر میر مسعود احمد نے طلبا و طالبات کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا جبکہ ججز نے بھی تمام طلبا و طالبات کے اسٹالز کا جائزہ لیا مختلف سوالات پوچھے اور نتائج کا اعلان کر دیا،انجینئر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے لگائے گئے اسٹالز میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے یونیورسٹیوں کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ میں پیلی پوزیشن انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نے،دوسری پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ نے اور تیسری پوزیشن بی یو ٹی خضدار کے طلباو طالبات نے حاصل کئے سول انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن نسٹ یونیورسٹی،دوسر ی پوزیشن بی یو ٹی خضدار اور تھرڈ پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ کے طلباو طالبات نے حاصل کئے اسی طرح الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں پہلی پوزیشن بیوٹمز کوئٹہ،دوسری پوزیشن بی ای یو ٹی خضدار اور تیسری پوزیشن بی یو ای ٹی خضدار کے طلبا و طالبات نے حاصل کئے اسی طرح کمپیوٹر سافٹ وائیر انجینئرنگ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن بی یو ای ٹی خضدار کے طلبا و طالبات نے حاصل کئے تقریب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین محمد نجیب ہارون بی یو ای ٹی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر مقصود احمد اور انجنیئرمسعود احمد خان،پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین انجینئر ناصر مجید،بی یو ای ٹی کے وائس پرووائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بزنجو اور دیگر نے خطاب کیا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین محمد نجیب ہارون نے اپنے خطاب میں طلبا و طالبات کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز اور ان کی جانب سے بہترین پریزنٹیشن پیش کرنے پر ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی یو ای ٹی خضدار،نسٹ کوئٹہ اور بیوٹمز کوئٹہ کے طلبا و طالبات باصلاحیت اور تخلیقی ہیں ان کے پراجیکٹس کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی کہ بلوچستان جیسے دور دارز صوبے میں اتنی با صلاحیت تعلیم یافتہ نوجوان بھی موجود ہیں انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو کا بنیادی مقصد انجینئرنگ جامعات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں منوانے اور دنیا کو دیکھانے کا مواقع فراہم کرنا ہے یہ انجینئرنگ کیپسٹون ایکسپو سال 2024 کی پہلی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے مجموعی طور پر چھٹا ایکسپو ہے جس میں حصہ لینے والے تمام جامعات کے طلبا و طالبات کو باقاعدہ ان کے پراجیکٹس کی تکمیل تک پہنچانے کی خاطر مالی معاونت کی گئی ہے اور ہر سال اس کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں بیوٹمز کوئٹہ اور بی یو ای ٹی خضدار کے لئے پچاس پچاس کمپیوٹرز دینے کا اعلان کر دیا جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں