زہری ،ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ،متعدد افراد زخمی

منگل 2 اپریل 2024 22:31

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) زہری میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ سے کاٹیلی جانے والی پک اپ گاڑی ثمری کرش پلانٹ کے قریب بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جب کے ڈارئیور سمیت سات خواتین زخمی ہوئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے آنے والے شخص کا گاڈی بھی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص استاد محمد ابراھیم ڈائیہ زخمی ہوئے ،زخمی تمام افراد کو شہید سکند ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فرائم کی جا رہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں