/یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کی احتجاج کی حمایت ہیں، آصف جمالدینی

اتوار 14 اپریل 2024 20:35

×خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار محمد آصف جمالدینی نے گزشتہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے واحد انجینئرنگ یونیورسٹی میں کچھ لوگ ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے مگر انہیں ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلراپنے کچھ غلط کاموں کو چپانے کی خاطر یونیورسٹی کے ملازمین کے جائز مطالبات کو مل بیٹھ کر حل کرنے کے بجائے انکے خلاف ایف آئی آر کرکے اپنے نااہلی کا ثبوت دیاہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جان بوجھ کر ملازمین کو ایسے مسائیل میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ کوئی انکے غیر قانونی کاموں پر بولنے یا روکنے کی کوشش نہ کریںانہوں نے کہاہے کہ اس مہنگائی کے دور میں ملازمین کو ریلیف دینے کی بجائے عید کے موقع پر 80 کے قریب ملازمین کی کنویس الاؤنس کی کٹوتی کسی بھی صورت میں انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہیں یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین سے کٹوتی کی گئی کنوینس الاؤنس بحال کریں اور انکے خلاف کی گئی انتقامی کاروائیاں اور ایف آئی آر واپس لیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں