23واں جشن جھالاوان آل سندھ بلوچستان بیاد ماسٹر نظر طورفٹبال ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ تقریبات

ہفتہ 27 مئی 2023 23:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) 23واں جشن جھالاوان آل سندھ بلوچستان بیاد ماسٹر نظر طور فٹبال ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ تقریبات کی افتتاح ایم پی اے بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے فٹبال کو کک لگا کرکیا میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا عزم افتتاحی میچ خضدار میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی کا خوبصورت گول بنانے والے نیشنل کھلاڑی کے لئے دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق 23واں جشن جھالاوان آل سندھ بلوچستان ماسٹر نظر طور فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے کیا اعزازی مہمانوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق مشیرآغا شکیل احمد درانی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین ایڈوکیٹ حمید بلوچ پاکستان فٹبال کلب کے دو سابق کپتان محمد عیسی لالا محمد اکبر میر عبدالرحمان زہری انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل میراشرف علی مینگل محمد یونس گنگو تھے اس موقع پر سردار عزیز محمد عمرانی سردار بلند خان غلامانی میر عتیق ساجدی جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی انٹرنیشنل فٹبالر حاجی خلیل احمد سرپرہ ڈاکٹر محمد علی کاکڑ حاجی امین اللہ کاکڑ حاجی احسان کاکڑ وائس چیئرمین زہری میونسپل کمیٹی میر راوت خان زہری میر زبرین یونس محمد مراد گزوزئی یونس رمضان ڈی ایس پی خضدار محمد جان ساسولی ایس ایچ او سٹی خضدار جاوید اسلم ودیگر شائقین فٹبال کے بڑی تعداد موجود تھے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں افتتاحی میچ خضدار میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) فٹبال کلب خضدار اور ڈی ایف اے قلات کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ کھیلا گیا میچ کے پہلے ہاف میں کے ایم سی خضدار فٹبال کلب خضدار کے ہونہار نیشنل کھلاڑی توسین جھالاوان نے ایک خوب صورت گول بناکر شائقین سے خوب داد وصول کی خوبصورت گول بنانے پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے توسین جھالاوان کو نقد دس ہزار روپے انعام دیا دوسرے ہاف میں کے ایم سی کے جلیل احمد جھالاوان نے دوسرا گول بناکر صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلادی کمپیئر نگ کے فرائض راشد عزیز نے سر انجام دی جبکہ میچ ریفری کے فرائض محمد آصف نیشنل انکے ہمراہ اسسٹنٹ پرویز عمر تنزیل الرحمان جبکہ فورتھ ریفری محمود احمداور میچ کمشنر شکیل صابر سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی نصراللہ زہری ڈپٹی سرپرست اعلی میر غلام علی بادشاہ عمرانی ڈپٹی سیکرٹری عبدالنی بلوچ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار محمد ہاشم زہری اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران غلام سرور لہڑی حسن جلیل علی کرد شکیل احمد مجاہد کیپٹن عبدالغنی محمد انور رخشانی نور احمد بلوچ قادر شہزاد حاجی عبدالستار قلندرانی اختیار احمد نصراللہ عبدالقادر قادری و دیگر نے مہمانوں کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور ٹورنامنٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سندھ بلوچستان سے 57سے زائد مہمان ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر مہمان خاص ممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ فٹبال ہمارے لئے ایک معروف کھیل ہے نوجوان نسل جنون کی حدتک اس سے لگا رکھتے ہیں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیکہ نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں جن سے انکا مستقبل محفوظ ہوں اور ملکی و بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لے کر وہ اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرسکے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ اس وقت ہمیں مختلف معاشرتی برائیوں کا سامنا ہے خاص کر اپنی نوجوان نسل کو منشیات جیسی ناسور سے کس طرح دور رکھنا ہے یہ ہمارے لئے ایک سنگین چیلنج ہیں اس چیلنج کو ہم اس وقت سر کرسکیں گے جب ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں