خیبر،باڑہ کالا خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق

بدھ 10 اپریل 2019 23:30

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) باڑہ کالا خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے باڑہ انتظامیہ کے مطابق باڑہ کے نواحی علاقہ کالاخیل میں نورالامین نامی شخص کی کوئلے کی کان نمبر46میں مزدور سپروائزر فضل ربی کی نگرانی میں مزدور مائن کے معائنے کیلئے داخل ہوئے وہ جیسے ہی داخل ہوئے مائن میں پہلے سے زہریلی گیس بھری ہوئی تھی اس دوران زہریلی گیس سے ان کا دم گٹ گیا اوربے ہوش ہوتے ہی انہیں باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا اور وہیں پر بے ہوش ہوکر دم توڑ گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سابق خاصہ دار فورس کے کمانڈر سید ولی آفریدی مقامی لوگوں کے ہمراہ مائن پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی کاروائی شروع کی اس دوران مائن سے فضل ربی ولد شیرین، فضل ولد محمد نعیم،محمد اقبال ولد فضل رحمان اور نورالحق ولد گل نظر ساکنان شانگلہ کو مردہ حالت باہر نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مائن مالکان کان کنوں نے نعشیں ان کے آبائی علاقہ کو روانہ کردیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کاشف قیوم بھی تحصیلدار باڑہ زاہد یونس کے ہمراہ متاثرہ علاقے کو پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کا جائزہ لیا اور کان کنوں کو حوصلہ دیا اور ہر ممکن کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں