خیبر، اقبال آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں،شیر مت خان آفریدی

منگل 23 اپریل 2019 23:29

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق قومی اسمبلی کے امیدوار شیر مت خان آفریدی نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی ہمارے قبیلے ذخہ خیل کے بھی نمائندہ ہیں ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ اقبال آفریدی کو پیسے دینے کی بجائے ہم اس سے ترقیاتی فنڈز کی مد میں منصوبے لینگے ۔

(جاری ہے)

تحریک انساف کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں الزامات لگانے کی بجائے تحریک انصاف کا الگ پلیٹ فارم موجود ہے، جس میں ثبوت کی بناء پر اپنے الزامات پیش کرسکتے ہیں اور متعلقہ فرد یا شخصیات کے خلاف وہ فورم کاروائی کرتا ہے۔ انہوں نے سینئر رہنمائوں کی پریس کانفرنس کو غیر قانونی اور پارٹی اصولوںکے منافی قرار دیا ۔انہوں نے کہا رکن قومی اسمبلی ایک مخلص کارکن ہے اور اخلاص ہی کی بنیاد پر انہوں نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں