باڑہ میںکورونامریضوں کے گھر قرنطینہ میں تبدیل، جراثیم سے پاک کرنے کا کام شروع

پیر 30 مارچ 2020 23:48

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ خیبر نے پشاور کے پولیس ہسپتال میں زیر علاج باڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون قیمتہ بی بی اور اس کے بیٹے جن کے کوروناٹسٹ مثبت آئے ہیں کے باڑہ میں واقع گھروں کو قرنطینہ کر کے ان کو جراثیم سے پاک کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق قیمتہ بی بی جو نالہ غونڈہ کوہی باڑہ کی رہائشی ہے کورونا پازٹیو مریض شمال گلہ کے ہمراہ عمرے کے لیے گئی تھی۔

قیمتہ بی بی اور اس کے صاحبزادے اسحاق کو پشاور پولیس ہسپتال میں کورونا کے لیے ٹسٹ کیاگیا جہاں دونوں کے ٹسٹ پازیٹو آئے اس لیے ان کا اندراج پشاور کی فہرست میں کیا گیا تاہم چونکہ یہ لوگ باڑہ ضلع خیبر کے رہائشی ہیں اس لیے خیبر کی ضلعی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے باڑہ میں ان کے گھرحفاظتی انتظامات کے تحت تحویل میں لے کر وہاں کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ شیرزرین ولد نورزرین جس کے کورونا ٹسٹ 26 مارچ کو پازیٹو آئے تھے اس سمیت اس کی بیوی اور بیٹے کے ٹسٹ 27 مارچ کو دوبارہ کیے گئے جو سب کے سب آج 29 مارچ کو منفی آئے چنانچہ میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر یہ لوگ سات دن تک ہوم کورنٹائن رہتے ہوئے فیس ماسک اور حفاظتی احتیاط کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر نے کہا ہے کہ تمام تحصیلوں میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔آنہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اور قوم کے مفاد میں خود کو گھروں تک محدود کریں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں