ْ صوبائی حکومت سکولوں میں معیاری تعلیم بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے‘مشیر تعلیم خیبرپختونخوا

سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کررہے ہیں‘ضیاء اللہ بنگش

منگل 9 اکتوبر 2018 14:21

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سکولوں میں معیاری تعلیم بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے اور ایک ایسا قانون بنارہی ہے جس کے تحت تمام سرکاری اساتذہ اور افسروں کے بچے لازمی طورپر سرکاری سکولوں میں پڑھیں تب ان کو درد اور احساس ہوگا۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اس سسٹم کا حصہ ہیں اور سب نے مل کر سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر کررہے ہیں۔ مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کررہے ہیں ۔ ضیاء اللہ بنگش نے زوردے کر کہا کہ محکمہ تعلیم میں مزید بہتری لا کر دوسرے صوبوں کے لئے ایک رول ماڈل محکمہ بنے گا۔مشیر تعلیم نے اپنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صوبہ میں بہت جلد محکمہ تعلیم میں شکایات سیل بنارہے ہیں اور ان شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ صوبے کے کسی بھی متعلقہ دفتر اور تعلیمی ادارے کا اچانک دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ وہ بہت جلد خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور کوشس ہوگی کہ پہلا دورہ ہزارہ ریجن کا ہو۔ قبل ازیں مشیر تعلیم نے کوہاٹ میں زیر تعمیر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مشیر تعلیم نے اس اہم منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے ضیاء اللہ بنگش گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2بھی گئے جہاں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو معیاری تعلیم پر توجہ دینیکی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں