وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ایک روزہ دورے پر کل کرک پہنچیں گے

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان ایک روزہ دورے پر کل بروز جمعرات کرک پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق کرک سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہدخٹک کی دعوت پر وزیراعلیٰ کرک آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں اوراہالیان کرک نے کرک آمد پر وزیراعلیٰ محمودخان کے پرتپاک استقبال کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

دریں اثناء ضلعی حکام نے بھی وزیراعلیٰ کے دورہ کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کرلئے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ وزیراعلیٰ کوضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔توقع ہے کہ وزیراعلیٰ قدرتی وسائل سے مالامال ضلع کرک کی ترقی کے لئے کئی نئے منصوبوں کی منظوری کا اعلان بھی کریں گے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں