ر*ڈی پی او کوہاٹ نے بہترین کارکردگیپر9 ٹریفک وارڈن کو انعامات سے نوازا

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

-کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن( ر)واحد محمود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹریفک وارڈن پولیس کی9اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے ۔اس حوالے سے ڈی پی او آفس کوہاٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیںٹریفک وارڈنز اور پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے واضح کردیا کہ پولیس فورس میں جزاء وسزاکا بہترین عمل موجود ہے جسکے تحت دیانتداری اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے تمام رینک کے پولیس افسران کو بھر پور انعامات دئیے جائیں گے اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے ، سرکاری کام میں عدم دلچسپی اور بدعنوانی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے عناصر کو محکمے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انعام یافتہ ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں،اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرکے ٹریفک کی مد میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ۔روڈ سیفٹی وسیکیورٹی اور ٹریفک قوانین بارے لوگوں میں شعور اجاگر کریںاور شہر کی ٹریفک کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہی حاصل کرکے ٹریفک نظام کومزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود نے نمایاں کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈن پولیس کے 9اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرکے انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔انعام یافتہ ٹریفک وارڈنز میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس عرب جان ،ٹکٹنگ آفیسر صابر حسین،محمد یوسف،عقل خان،عباس علی،محمد ابراہیم،کانسٹیبل واجد نواز،ندیم خان ور عاقب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں