کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں فاٹا انضمام اور صوبائی انتخابات کے انعقاد کیخلاف احتجاجی ریلی ،انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

اتوار 14 جولائی 2019 19:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں فاٹا انضمام اور صوبائی انتخابات کے انعقاد کے خلاف درجنوں گاڑیوںپر مشتمل بہت بڑی احتجاجی ریلی نکال کر قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اتوار کے روز درہ آدم خیل کے علاقے شیراکی سے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو درہ آدم خیل کے مین بازار سے ہوتی ہوئی اخوروال اور واپس آکر انڈس ہائی وے پر واقع عباس چوک کے سامنے فٹ بال گراؤنڈمیں جمع ہوکر بہت بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرلی۔

سینکڑوںمظاہرین نے اپنے ہاتھوں میںاور اپنی گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے اٴْٹھارکھے تھے۔

(جاری ہے)

درہ آدم خیل میں کافی عرصہ سے گرینڈ الائنس کے نام سے صوبہ خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام اوراب رواں ماہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے خلاف وقفہ وقفہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز احتجاجی ریلی اور بعدازاں احتجاجی جلسہ کے موقع پرمتعدد قبائلی رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے قبائلی علاقوں کا صوبہ میں انضمام کو ماننے سے انکارکردیا اور رواں ماہ 20 جولائی کو ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرہونے والے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر’مظاہرین انضمام نامنظور ‘اور’ صوبائی الیکشن نہیں مانتے ‘جیسے نعرے لگاکر نعرے بازی کرتے رہے۔یادرہے کہ درہ آدم خیل چھ قبائلی سب ڈویژن پر مشتمل واحد حلقہ پی کے 115 کا سب سے بڑا انتخابی حلقہ ہے جہاں دیگر اٴْمیدواروں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اٴْمیدوار عابدالرحمن انتخابی اٴْمیدوار ہیں۔ اس انتخابی حلقہ میں درہ آدم خیل (سابقہ ایف آر کوہاٹ )کے علاوہ سابقہ ایف آر پشاور‘ سابقہ ایف آر بنوں‘ سابقہ لکی مروت‘ سابقہ ای آرٹانک اور سابقہ ایف آرڈیرہ اسماعیل خان کا علاقہ شامل ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں