کوہاٹ ،پولیس مقابلہ میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم مار ا گیا

اتوار 23 مئی 2021 21:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) کوہاٹ کے نواحی علاقہ نوے کلے میں پولیس مقابلہ میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم بہادر زمان عرف بہادری مارا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں مارا جانیوالا اشتہاری مجرم پولیس کو قتل واقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی شام کوہاٹ شہر سے متصل نواحی علاقے نوے علاقے میں پولیس نے اطلاع ملنے پر اشتہاری کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران مبینہ طور پر اشتہاری مجرم بے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کردی۔پولیس سے حاصل ابتدائی اطلاع کے مطابق سخت مقابلے کے بعد پولیس کو کئی مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم بہادر زمان عرف بہادری مارا گیا۔ مارے جانیوالے اشتہاری مجرم کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں ۔ پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں