کوہاٹ ،ٹریفک حادثہ میں اسسٹنٹ کمشنر بنوں کی اہلیہ اور جواں سال فرزند جاں بحق

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) کوہاٹ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب ٹریفک کے حادثہ میں اسسٹنٹ کمشنر بنوں گل رحمان کی اہلیہ اور جواں سال فرزند جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اتوار کی شام لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پر سڑک کے حادثہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ کمشنر بنوں گل رحمان کی اہلیہ اور جواں سال بیٹے سے ہوئی ہے۔ والدہ اور جواں سال بیٹے کی نماز جنازہ آج پیر کے روز آبائی گاں لنڈیوا لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔ فوری طور پر حادثہ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہ ہوسکیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں