کوہاٹ پولیس کی جعلی چیک دینے والے کو گرفتار کر کے پندرہ لاکھ روپے سے زائد رقم بر آمد کرلی

ہفتہ 18 مارچ 2023 20:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) کوہاٹ پولیس نے جعلی چیک دے کر رفوچکرہونے والے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو پنجاب کے ضلع اٹک سے گرفتار کرکی15 لاکھ روپے سے زائدرقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کے رہائشی ملزم ریاض نے محمد عارف سکنہ کوہاٹ کوکاروبار کی مد میں 15 لاکھ 16 ہزار روپے کے تین مختلف چیک دیئے تھے جو متعلقہ بینک سے بلا ادائیگی واپس ہوکر باؤنس ہو گئے تھے جس پر محمد عارف نے ملزم ریاض کے ساتھ کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ملزم رفو چکرجعل سازی کر چکا تھا۔

بعدازاں محمدعارف نے اپنی مدعیت میں ملزم ریاض کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا ۔اس مقدمہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہو ایس پی انوسٹی گیشن میر فراز خان نے اے ایس آئی گلزار حسین کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم ریاض کو ضلع اٹک سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 15لاکھ 16 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی اورمدعی کے حوالہ کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں