کوہاٹ،مبینہ طورپر زہریلی خوراک کھانے سے 8افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

بدھ 13 مارچ 2024 20:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) قبائلی ضلع کرم کی اپر تحصیل کے نواحی علاقہ میں مبینہ طورپر زہریلی خوراک کھانے سے ایک ہی گھرانے کے 8افراد کی حالت غیرہونے لگی جنہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا،متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شام افطاری کے دوران اپرکرم کے دیہی علاقہ نورکی میں ایک گھرانے کی8 فراد مبینہ طورپر زہریلی خوراک کھانے سے شدید متاثرہوگئے اور ان کی حات غیرہونے لگی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پارہ چنار پہنچادیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوری طور پر معلوم نہ ہوسکاکہ متاثرہ افراد نے خوراک میں کیا کھایا تھا۔ادھرواقعہ کی اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسوداور دیگر حکام مقامی نومنتخب یم پی اے علی ہادی کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اورمریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ و پولیس کو ہرممکن سہولت اور خدمت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اسسٹنٹ کمشنر اپرکرم حفیظ اللہ کے مطابق ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر تمام متاثرہ افراد کی بروقت علاج کرتے ہوئے کامیابی سے ان کے معدے صاف کرائے ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں تاہم انہیں رات بھر نگہداشت میں رکھاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں