کوہاٹ،دفعہ 144نافذ،پتنگ بازی دھاتی ڈورکی خریدوفروخت پر2ماہ کی پاپندی عائد

بدھ 13 مارچ 2024 20:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے معصوم بچوں اور نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظردفعہ 144 نافذ کرکے ضلع بھر کی حدودمیں پتنگ سازی‘ پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کی خرید فروخت پرفوری طورپر دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیر کے دستخط سے جاری حکم نامہ مین کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پرپتنگ بازی اور دھاتی اور کیمیائی ڈوراور پتنگ پکڑنے کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میںممکنہ مختلف حادثات کے نتیجے میں بچوں اور جوانوں کو جانی نقصان سے بچنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت پتنگ سازی‘ پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کی خرید وفروخت پرضلع بھر میں عرصہ دو ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں