افغان صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز کی مسجد میں خودکش دھماکہ ،30 افغان شہری جاں بحق ،40سے زائدزخمی

جمعہ 3 اگست 2018 18:14

افغان صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز کی مسجد میں خودکش دھماکہ ،30 افغان شہری جاں بحق ،40سے زائدزخمی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز کی ایک مسجد میں خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 30 افغان شہری جاں بحق اور40سے زائددیگرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے موصولہ ابتدائی اطلاعات اور صوبائی پولیس ترجمان سردار ولی تبسم کے مطابق گردیزشہر میں امام زمان نامی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت تقریباً دو بجے دہشت گردی کا وقعہ پیش آیا جب بڑی تعدادمیں لوگ نماز جمعہ ادا کررہے تھے کہ دو مسلح افراد نے داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی اور ایک نے مسجد کے اندرخود کو دھماکے سے اٴْڑادیا جبکہ دوسرے ممکنہ خودکش بمبار کو دھماکہ کرنے سے قبل ہی پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

حکومتی اہلکار نے دھماکہ کے نتیجے میں25 نمازی کے جاں بحق اور 23 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ عینی شاہدین کے حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اب تک 30 افراد جاں بحق اور40 سے زائد دیگرزخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ اہل تشیع کی اس جامع مسجد میںبہت زیادہ لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے جمع تھے ۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا۔اس واقعہ کی فوری طورپر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں