کوہاٹ پولیس کابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ

بدھ 23 جون 2021 14:47

کوہاٹ پولیس کابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) کوہاٹ پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر امجد حسین نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ نوسرباز کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزم کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار نوسرباز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سادہ لوح عوام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر رقم لوٹنے میں ملوث پایا گیا جس نے ابتدائی تفتیش میں کئی شہریوں سے رقوم لوٹنے کا اعتراف جرم کرلیاہے۔ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے۔ پولیس نے مبینہ نو سرباز کا نام نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں