کوہاٹ، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں

مختلف علاقوں سے 9ملزمان گرفتار اور ایک فرار ، قبضے سے اسلحہ ، منشیات بر امد

جمعہ 3 اگست 2018 23:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) کوہاٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 9جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسلحہ اور منشیات بر امد کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ، لاچی ۔

(جاری ہے)

بلی ٹنگ ، کے ڈی اے اور استرزئی کے ایس ایچ اوز محمد علی ، اسلام الدین نے اپنے پولیس نفری کے ہمرا مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہو ئے 9جرائم پیشہ عناصر عبدالرحمن ، گل بت ، ناصر حیات ، نصیب گل، محمد آیاز،ارشاد،فرمان،مبشر عباس اور ابراہیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاکوف ، ایک بندوق،تین پستول ، دس چارجرز ،88کارتوس اور 2554گرام چرس بر امد کر لیا جبکہ ایک ملزم سید رضا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے گرفتار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنے تھانوں میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں